میرپور، اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم شروع

میونسپل کارپوریشن میرپورکے ملازمین وسینٹر ی ورکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی و ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر اور آندھی کے آنے کے بعد شہر بھر میں گندے شاپنگ بیگ جگہ جگہ پھیلنے پراور کوڑا کرکٹ کی جگہ جگہ پھینکنے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور بدر منیر نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے،ایم ڈی ایچ اے ،محکمہ شاہرات، بلدیہ کے رضاکاروں کے باہمی اشتراک سے میرپور شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کروادیا۔ آندھی کے

​​​​​​​باعث شہر بھر اور گردونواح میں پلاسٹک کے شاپر جگہ جگہ پھیل گئے،جس سے پورا شہر گندگی کا منظر پیش کررہا ہے۔ان حالات میں جب بلدیہ کے سینٹری ورکرز نے ہڑتال کی ہوئی ہے ،بحیثیت شہری ہم سب کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے گھر اوردُکان کا کچرا بند شاپر یا تھیلے میں ڈال کر مجوزہ جگہ پر رکھنا چا ہیے تاکہ صفائی پر مامور افراد کو ایک ہی جگہ سے کچرا اٹھانے میں آسانی ہو سکے۔اس سلسلہ شہریوں اورسول سوسائٹی کو بھی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ نہ صرف تعاون کرنا چا ہیے بلکہ صحت و صفائی کے حوالے سے جو بھی کردار ادا کرسکتے ہیں وہ اجتماعی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں تاکہ ہم سب ملکر اس شہر کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔انتظامیہ اور صفائی پر مامور اداروں کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کی جانب سے اس رضاکارانہ مہم میں بھرپور تعاون کیا جائے تو شہر میں گندگی نہیں پھیلنے دیں گے۔