A health official of an emergency rescue service checks the body temperature of a government employee in Peshawar, Pakistan, Thursday, March 12, 2020. The vast majority of people recover from the new coronavirus. According to the World Health Organization, most people recover in about two to six weeks, depending on the severity of the illness. (AP Photo/Muhammad Sajjad)

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران26 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران26 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے 04مریض فوت ہوا ہے جس میں 03کا تعلق مظفرآباداور1 کا کوٹلی سے ہے، 77مریض صحت یاب ہوئے جبکہ312افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے02کاتعلق مظفرآباد، 10کا پونچھ، 02کا پلندری،03کا میرپور،9کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 178544افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17397افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے14746افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2164مریض زیر علاج ہیں 487مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے69 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،89کاپونچھ،58کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 129 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور61کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2164مریضوں میں سے2082مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ82مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔