آزادکشمیرمیں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا کہ اس وقت ریاست آزاد جموں و کشمیر بھر میں قائم کردہ کرونا ویکسینیشن سینٹر پر کرونا کی ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے اور کہیں بھی ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ اب تک ریاستی عوام 49502 افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور 13670 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے اس کے علاوہ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے 14367 فرنٹ لائن و ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور 9111 دوسری ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین صحت،ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس ویکسین لگوانے کے بعد وائرس سے استثنیٰ حاصل کرنے میں کچھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا ویکسین کے خلاف جعلی،منفی پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں؛ ویکسین لگوانے سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ویکسین کی تمام ڈوزز پوری کرنا ضروری ہے اس لیے ویکسین لگوائیں۔محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے قائم کردہ تمام کرونا ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین وافر موجود ہے کہیں بھی ویکسین کی کمی نہیں شر پسند عناصر کے منفی پروپیگنڈے بے بنیاد ہوتے ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.. ڈاکٹر بشریٰ نے مزید کہا کہ علماء کرام؛ پروفیسر؛ادبی علمی تعلیمی اداروں کے سربراہان؛ دانشور ادیب؛ سول سوسائٹی کے فلاحی و سماجی شخصیات؛ صاحب علم افراد سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ویکسین کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی مہم؛ بیداری شعور میں اپنا مثبت کردار ادا کریں کہ محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر انتظامی ادارے سبھی قوم کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ انسان کا بہترین ساتھ اس کی صحت ہے اگر اس کا ساتھ چھوٹ جائے تو وہ ہر رشتے کے لئے بوجھ بن جاتا ہے اپنی صحت کا خیال رکھیں زیادہ سے افراد کورونا ویکسین لگوائیں..اس وقت دنیا بھر کی طرح پاکستان آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ کی وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور کیسز زیادہ آنے شروع ہو گئے ہیں.اس حوالے سے مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ میں محکمہ صحت کا تمام عملہ صف اول راول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوویڈ 19 کے خلاف جہاد میں درجنوں ملازمین نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دیے ہیں جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے.. کروناکیسز کی بڑی وجہ عوام کی طرف سے ایس اوپیز،احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہ ہونا ہے اور مزید کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹرز کی سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر میجر جنرل احسن الطاف و ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹر آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کو روزانہ رپورٹ دی جاتی ہے اور کرونا ویکسینیشن کی قومی سطح پر بھی روزانہ کارکردگی بھی دی جاتی ہے جس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش موجود نہیں ہے اس لیے بے بنیاد افواہوں کے بجائے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کوویڈ 19 ایس او پیز احتیاطی تدابیر(ماسک کا یقینی استعمال،سماجی فاصلے کو یقینی بنانا،پر ہجوم جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنا، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانا،غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کیا جائے) پر سختی سے عمل درآمد اور کرونا حفاظتی ویکسینیشن کروائیں تاکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے۔عوام لازماً احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔