راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں سابق وفاقی وزراء پرویز رشید،برجیس طاہر،مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری، شاہ غلام قادر،چوہدری فاروق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد عزیز،،سید شوکت شاہ، راجہ نصیر احمد خان، بیرسٹر افتخار گیلانی نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو45 انتخابی حلقوں کے لیے جماعتی ٹکٹ کی 198درخواستیں موصول ہوئی ہیں، آج میرپور ڈویژن جبکہ دوسرے مرحلے میں پونچھ اور اس کے بعد مظفرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواران کے انٹرویو لیے جائیں گے۔کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید الفطر کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا،مریم نواز کا مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم خود چلائیں گی۔