صدرریاست سردارمسعودخان کا جسٹس شیراز کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق قائمقام چیف جسٹس جسٹس محمد شیراز کیانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عدلیہ کی آزادی اور استحکام کے لیے خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر کے روز اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جسٹس محمد شیراز کیانی نے جس لگن، محنت اور تندہی سے قانون کے پیشے میں مہارت حاصل کی اور بعد میں عدالت العالیہ کے جج کی حیثیت سے جو خدمات انجام دیں انہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم جسٹس کیانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔