آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے راولپنڈی میں ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل ، سی پیک میں پیشرفت، علاقائی سلامتی اورکورونا وباء کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں کورونا وباء کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چین کے سفیر نے خطے میں امن اور استحکام خصوصا افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔