قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ جسٹس محمدشیراز کیانی کی نماز جنازہ ادا کی دی گئی

قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ جسٹس محمدشیراز کیانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں رٹہ میں اداکر دی گئی۔ نماز جنازہ کے تعزیتی ریفرنس سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان، قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس راجہ صداقت حسین، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ محمدابراہیم ضیاء، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اعظم خان، سابق سینئرجج سپریم کورٹ مصطفی مغل،سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہرسلیم بابر، سابق سینئروزیرملک محمدنواز خان، سابق وزیرحکومت سردار فاروق سکندر، صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فاروق منہاس ایڈووکیٹ،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بابرعلی ایڈووکیٹ، صدربار ڈڈیال عدیل اعجاز ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی رفیق شاہین ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار پونچھ راجہ اعجاز احمدخان، راجہ علی زمان ایڈووکیٹ،چوہدری اورنگزیب ایڈووکیٹ، عبدالقدیرقذافی ایڈووکیٹ،کمانڈرسکندرحیات سمیت کئی دیگر افراد نے خطاب کیاجبکہ نظامت کے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید نے سرانجام دیئے۔ نماز جنازہ میں سیکرٹری حکومت راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمدرقیب خان، صدر آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس وسابق وزیرحکومت مرزا شفیق جرال،سابق مشیرحکومت راجہ آفتاب اکرم خان،سابق مشیرچوہدری محمداشرف، سابق مشیر الیاس چوہدری، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوٹلی راجہ فاروق اکرم خان، اسسٹنٹ کمشنرڈڈیال سردار ذیشان نثار،افسرمال کوٹلی راجہ ایاز احمدخان، کے ڈی چوہدری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، سابق جسٹس ہائی کورٹ یونس طاہر،سابق جسٹس ہائی کورٹ چوہدری منیراحمد،سابق جسٹس عبدالحمید،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاوید، سابق جج چوہدری محمداسحا ق، میاں محمداکرم، سابق ایڈمنسٹریٹرراجہ ظفرمعروف خان، چوہدری ولید مطلوب ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ کوٹلی خورشید احمدقادری، آفتاب احمدراجہ ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اخترگوگا، سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد، سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار،ڈائریکٹرجنرل کشمیرلبریشن سیل فداحسین کیانی، سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ، ممبربار کونسل راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، سابق صدربار میرپور چوہدری کامران طارق ایڈووکیٹ،سابق صدربار میرپور راجہ ذوالفقار احمدایڈووکیٹ، سابق صدر کوٹلی لیاقت علی مغل ایڈووکیٹ، سابق صدر کوٹلی بار راجہ جاویدخان ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماملک محمدحنیف، محبوب الہی ایڈووکیٹ، ملک الیاس احمدایڈووکیٹ، ظہیرچغتائی ایڈووکیٹ،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ، ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ، ایکسین برقیات خالد صدیق، سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمدحنیف، سابق بنکار راجہ عارف خان، ایس ڈی او مرزا اصغر جرال، چوہدری محمدحنیف سیاکھوی ایڈووکیٹ، آزادکشمیر بھرسے جوڈیشری کے ججز ومفتی صاحبان، وکلاء، شہریوں، صحافیوں، انجمن تاجراں سمیت زندگی کے ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کے وسیع گراؤنڈ میں اداکی گئی جہاں شرکاء جنازہ کے لیے وسیع شامیانے لگائے گئے تھے۔ جونہی جسد خاکی جنازہ گاہ لایاگیاتو باران رحمت کانزول ہوا۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس محمدشیراز کیانی کی رحلت سے ریاست بھرکوعظیم نقصان پہنچاہے۔ وہ ایک قابل جج، عظیم منصف اور قانون وعدل کادرخشندہ ستارے تھے۔ ان جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیداہوتی ہیں۔وہ ریاست میں عدلیہ کے حوالے سے ایماندار،لائق، اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک جج تھے جنھوں نے عدلیہ میں بہت بڑانام کمایا۔ ایسے لوگ مرتے نہیں بلکہ دنیاسے اوجھل ہوکرلوگوں کے دلوں میں تاقیامت زندہ رہتے ہیں۔ انھوں نے جوڈیشری میں بڑانام کمایا۔ ہمیشہ قانون وآئین کی علمداری کومقدم رکھا۔ ان کے تاریخی فیصلے ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔ آخرمیں مرحوم کے صاحبزادگان احسن شیراز کیانی اور محسن شیراز کیانی نے نماز جنازہ میں آنے پرشرکاء کاشکریہ اداکیا۔