پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں انتقال کر گئے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی نے 1951 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیاتھا اور وہ 1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل (ریٹائرڈ )کرامت رحمن نیازی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ اللہ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی سابق سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی پاک بحریہ کیلئےخدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔