
سیالکوٹ: بیوی کیساتھ جھگڑا، فائرنگ کرکے دو بیٹیوں کو قتل کردیا، بیٹا زخمی
سیالکوٹ: سیالکوٹ میں میاں بیوی کا جھگڑا دو زندگیاں نگل گیا، والد کی فائرنگ سے دو بچیاں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا، ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ حاجی پورہ کے علاقے کچا شہاب پورہ میں ملزم عارف عرف ننھا نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر بچوں پر گولیاں چلا دیں جس سے 12 سالہ روحانیہ، 10 سالہ عرشی اور 9 سالہ اذان شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق روحانیہ اور عرشی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر